زیارت: سنجاوی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک ٹرک ڈرائیور جاں بحق ایک زخمی

بدھ 22 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ شب ضلع زیارت کے علاقے سنجاوی میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئلے سے لوڈ ٹرکوں پر دھاوا بول دیا، اور فائرنگ کے نتیجے میں  ایک ٹرک ڈرائیور جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ مسلح نامعلوم افراد نے 5ٹرک نذر آتش کردیے۔

لیویز کے مطابق واقعہ سنجاوی کے علاقے بغاؤ میں پیش آیا، اطلاع ملتے ہی ٹیمیں جائے وقعہ پہنچیں اور زخمی ڈرائیور کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تاہم دیگر 4 ڈرائیورز کو اغوا کرنے کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

لیویز نے بتایا کہ ٹرک دکی سے پنجاب کوئلہ لے جارہے تھے، مسلح افراد نے 5ٹرک نذر آتش کر دیے، جن میں سے 1 ٹرک مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔ تاہم مسلح افراد کا 4 ڈرائیوروں کو اغوا کرنے کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق مسلح افراد اسلحے کے زور پر 4 ڈرائیوروں کو اغوا کرکے لے گئے، جاں بحق، زخمی اور اغوا ہونے والے ڈرائیور مقامی تھے۔

واضح رہے علاقہ مکینوں نے بتایا کہ باقی 4 ٹرک ڈرائیورز کو مسلح افراد اغوا کرکے لے گئے ہیں، جبکہ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ باقی 4ڈرائیورز کے اغوا ہونے کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟