جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج ممکنہ طور پر اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا آج اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ اس ضمن میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پر تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتوں کا وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرے گا۔
مزید پڑھیں
وفد میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، بیرسٹر گوہر خان ، اخوانزدہ حسین سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے ارکان بھی شامل ہوں گے۔ تاہم مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرنے والے وفد میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی شامل نہیں ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بعض مصروفیات کے باعث محمود خان اچکزئی آج ملاقات کے لیے نہیں جائیں گے تاہم ذرائع کا دعوی ہے کہ اس ملاقات میں ان کی رضا مندی شامل ہے۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کل عمران خان کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پر بریفنگ بھی دیں گے۔ عمران خان نے گزشتہ ہفتے اور کل بھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل کر احتجاجی تحریک شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔