بینک اکاؤنٹ، گاڑیوں کی خریدوفروخت کے لیے این ٹی ایم نمبر لازمی قرار دیا جائے، اوورسیز چیمبر آف کامرس کی تجویز

بدھ 22 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) نے بینک اکاؤنٹ اور گاڑیوں کی خریدوفروخت کے لیے این ٹی این نمبر لازمی قرار دیے جانے کی تجویز دی ہے۔

 بجٹ کے لیے تجاویز دیتے ہوئے اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے یہ بھی تجویز کیا کہ بیش قیمت املاک کی فروخت، غیر ملکی سفیر اور کلبوں کی رکنیت کےلیے بھی این ٹی این لازمی قرار دیاجائے۔

او آئی سی سی کی جانب سے نان فائلرزکے آمدن سے مطابقت نہ رکھنے والے اثاثوں اور آمدن کا پتا چلانے کےلیے ایف بی آر کے الگ ونگ کے قیام، کیش لین دین کی حوصلہ شکنی کے لیے 5 ہزار روپے کے نوٹوں کی منسوخی، پنشنروں کو دیے جانے والے استشنیٰ کے خاتمے، تمام فضائی ٹکٹوں پر انکم ٹیکس کی وصولی، ہوٹلنگ اور سفری اخراجات پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگائے جانے کی تجاویز بھی دی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp