بالی ووڈ کا کنجوس اداکار کون ؟ فرح خان نے بھید کھول دیا

جمعرات 23 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف بھارتی لکھاری و ہدایتکارہ فرح خان نے بالی ووڈ انڈسٹری کی سب سے کنجوس شخصیت کا نام بتا دیا۔

نیٹ فلکس انڈیا کی جانب سے حال ہی میں ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ کی نئی قسط کا ٹریلر جاری کیا گیا ، جس میں فرح خان مایاناز اداکار انیل کپور کے ہمراہ شو میں مدعو ہیں۔دورانِ شو کپل شرما نے ان سے سوال کیا کہ اتنے عرصے سے آپ دونوں فلمی دنیا سے جڑے ہوئے ہیں تو آپ کو کیا لگتا ہے کہ سب سے کنجوس شخص کون ہے؟

سوال کے جواب میں مسکراتے ہوئے فرح خان نے کہا کہ ایک ہی شخص ہے جو کنجوس ہے اور اس کا نام ہے چنکی پانڈے۔

اس کے بعد لائیو شو میں ہی ہدایتکارہ فرح خان نے چنکی پانڈے کو فون ملا ڈالا اور کہنے لگیں کہ مجھے پیسوں کی بہت ضرورت ہے کیا تم مجھے 500 روپے دے سکتے ہو؟ چنکی نے اس کے جواب میں کہہ دیا کہ نہیں اور اگر تمہیں پیسوں کی اتنی ہی ضرورت ہے تو اے ٹی ایم چلی جاؤ۔

سینئر اداکار چنکی پانڈے کی جانب سے صاف انکار کے بعد بھی فرح خان اسرار کرتی رہیں کہ اگر تم مجھے 500 روپے نہیں دے سکتے تو کم از کم 50 روپے ہی دے دو، اس بات پر چنکی نے فون پر ایسے جواب دیا کہ شاید یہ پہچانتے ہی نہیں کہ فرح کون ہے اور کہہ ڈالا کہ ہیلو، کیا چاہیے۔ اس جواب کے بعد فرح نے ایک مرتبہ اور 50 روپے مانگے لیکن چنکی کی طرف سے یہی جواب آیا کہ ہیلو کیا چاہیے۔

واضح رہے کہ نیٹ فلکس پر نشر ہونے والا کپل شرما کا پروگرام عوام میں اپنی مقبولیت کھو چکا ہے ، دن بہ دن اس کے دیکھنے والوں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp