کرن راؤ نے بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان سے طلاق کیوں لی؟

جمعرات 23 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی ہدایتکارہ کرن راؤ کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے صرف رسمی طور پر سُپراسٹار عامر خان سے شادی کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرن راؤ نے بھارتی یوٹیوب چینل کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ ایک سال تک عامر خان کے ساتھ ’لیونگ اِن ریلیشن شپ‘ (شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنا) میں رہیں لیکن ان پر اور عامر خان پر معاشرے کا دباؤ تھا کیونکہ ہمارے معاشرے میں شادی کے بغیر مرد اور عورت کا ساتھ رہنا اچھا نہیں سمجھا جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی لیے انہوں نے والدین کے اصرار پر صرف رسمی طور پر عامر خان سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اور اسی وجہ سے یہ شادی زیادہ دیر نہیں چل سکی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ان کی اور عامر خان کی طلاق کی اہم وجہ ذمہ داریاں تھیں۔

کرن راؤ نے کہا کہ شادی شدہ زندگی خواتین کے لیے بہت مشکل ہوتی ہے کیونکہ شادی کے بعد عورت پر ساری ذمہ داریاں آجاتی ہیں، وہ اکیلی گھر اور بچوں کو سنبھالتی ہے، اُس پر اپنے سُسرال والوں کو خوش رکھنے کی ذمہ داری بھی ہوتی ہے اور پھر بیوی سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے شوہر کے خاندان سے دوستی کرے اور ان کی نظر میں یہ توقعات غلط ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ طلاق کے بعد بھی وہ اور عامر خان بہترین دوست ہیں اور ایک ساتھ اپنے بیٹے کی پرورش کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران کرن راؤ نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے عامر خان سے طلاق اس لیے لی تھی تا کہ وہ آزادانہ طریقے سے زندگی گزار سکیں۔

واضح رہے کہ 1996 میں عامر خان نے رینا دتہ سے شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا جنید خان اور بیٹی آئرا خان ہے لیکن شادی کے 16 سال بعد اس جوڑی کی طلاق ہوگئی تھی۔

رینا دتہ سے طلاق کے بعد عامر خان نے سال 2005 میں کرن راؤ سے دوسری شادی کی تھی لیکن ان کی دوسری شادی بھی نہ چل سکی اور 2021 میں ان دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔ رینا دتہ سے اُن کا ایک بیٹا آزاد خان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp