نئی ہنڈا سوک مارکیٹ میں آگئی، ڈیزائن کیسا ہے اور اس میں کیا نئے فیچرز ہیں؟

جمعرات 23 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کاروں خصوصاً ہنڈا سوک کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، کمپنی کی جانب سے ہنڈا سوک کا نیا ہائبرڈ 2025 ماڈل مارکیٹ میں متعارف کرا دیا گیا۔

ہنڈا سوک ہائبرڈ 2025 کو طویل عرصہ تک ہردلعزیز پریئس کا حریف سمجھا گیا لیکن ایک بات تو طے ہے کہ یہ گاڑی اپنے منفرد ڈیزائن، متاثر کن پاور، کارکردگی اور بہترین مائلیج کے ساتھ اپنی الگ پہچان بناچکی ہے۔

ہنڈا سوک 2025 ہائبرڈ کو ڈرائیو کرنے کا تجربہ نہایت خوشگوار ہے یہی وجہ ہے کہ اس گاڑی نے نہایت کم وقت میں لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی اور اب یہ کار لورز کا بہترین انتخاب بن چکی ہے۔

ہنڈا سوک ہابرڈ 2025 جدید فیچرز کے ساتھ سیڈان اور ہیچ بیک باڈی اسٹائل میں دستیاب ہے۔ علاوہ ازیں، صارفین کے فائدے کے لیے کمپنی نے گاڑی کے 2 ویرینٹس متعارف کرائے ہیں جن میں سوک ہائبرڈ سپورٹ اور ہائبرڈ سپورٹ ٹورنگ  شامل ہیں۔

نئی ہنڈا سوک ہائبرڈ کے خاص فیچرز

ہنڈا سوک ہائبرڈ کی نئی سیڈان میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں نئی فرنٹ میش گرل، نئی ہیڈلائٹ اور خوبصورت باڈی اسٹائل شامل ہیں۔

اس گاڑی کا فرنٹ پروفائل اب زیادہ ماڈرن اور رفتارانگیز لگتا ہے۔ اس کے علاوہ ہڈ پر ہنڈا کا لوگو نمایاں کیا گیا ہے جبکہ ٹیل لائٹس کو اس بار گہرے رنگ میں رنگ دیا گیا ہے۔ اس خوبصورت گاڑی کے پہیے ایروڈینامک ایفیکٹ کے ساتھ آئے ہیں۔ ہنڈا سوک 2025 نان ہائبرڈ ویریئنٹ کے بھی 2 ویرینٹس ہیں جن میں ایل ایکس سیڈان اور سپورٹ سیڈان اور ہیچ بیک باڈی اسٹائل شامل ہیں۔

انجن

نئی ہنڈا سوک میں 2000 سی سی 4 سلنڈر انجن کے ساتھ 2 الیکٹرک موٹرز آتی ہیں جو مل کر 200 ہارس پاور پیدا کرسکتی ہیں۔ گاڑی میں فرنٹ وہیل ڈرائیو اور تین موڈز (ایکو، نارمل، سپورٹ) موجود ہیں جبکہ سیٹس کے نیچے لتھیم آئن بیٹری پیک دیا گیا ہے لیکن کمپنی نے ابھی تک چارجنگ رینج اور سیٹ اپ کے بارے میں زیادہ تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔

دلکش انٹیریئر

گاڑی کا انٹیرئیر کافی کشادہ ہے جہاں 5 افراد بآسانی سفر کرسکتے ہیں۔ یہاں ہیٹڈ سیٹس، ایک سن روف، ڈوئل زون کلائمیٹ کنٹرول، ایک وسیع سنٹر کنسول، وسیع سٹوریج کپیسٹی گنجائش اور ایک معقول ٹرنک سپیس ہے۔

نئی ہنڈا سوِک ہائبرڈ کی ڈلیوری کی تاریخ کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن توقع کی جارہی ہے کہ یہ اس موسم گرما میں دیگر معروف ماڈلز کو ٹکر دینے کے لیے دستیاب ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp