پاکستان میں ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی

پیر 13 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کی لہر جاری ہے۔ کیا، پیجو اور سوزوکی کے بعد اب گگو موٹرز وہ جدید ترین کمپنی ہے جس نے اپنی الیکٹرک ہیچ بیک گاڑی جیجی ای وی  کے نرخوں میں کمی کردی ہے۔

گگو جیجی کی نظر ثانی شدہ قیمت

کمپنی کے ایک ذمے دار کے مطابق جیجی ای وی کی  نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39  لاکھ روپے ہے جبکہ اس کی پرانی قیمت ساڑھے 46 لاکھ روپے تھی۔ اس طرح اس گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے کی نمایاں کمی کردی گئی ہے۔

چھوٹی الیکٹرک کار کا شوق رکھنے والے خریداروں کے لیے یہ ایک اچھا انتخاب ہوگا جو اپنے قریبی ڈیلرز کے پاس جاکر گاڑی بک کرواسکتے ہیں۔

الیکٹرک کاروں کو مائلیج اور چارج کرنے کی صلاحیت کے حوالے سے جانچا جاتا ہے۔ 16.8 KWh قابل استعمال بیٹری، 220 کلومیٹر کی ڈرائیونگ رینج اور 6 گھنٹے کے چارجنگ کے ساتھ یہ یقینی طور پر پیٹرول انجن سے بہتر آپشن ہے۔

جیجی عام رفتار پر 80 کلومیٹر کی ٹاپ اسپیڈ اور اسپورٹ موڈ میں 110 کلومیٹر کی رفتار دیتی ہے۔ اس کے ساتھ کم از کم مائلیج 130 اور زیادہ سے زیادہ 160 (بغیر AC)۔

یہ ایک مینٹیننس فری کار ہے جس میں فی بیٹری 3000 چارجنگ سائیکل ہیں جو 500,000 کلومیٹر کے بعد کارکردگی کو 70 فیصد تک کم کر دیتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین نے آبنائے ہرمز کھولنے میں مدد کی پیشکش کی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

دنیا کی 2 سب سے بڑی معیشتیں چین اور امریکا مقابلہ نہیں شراکت داری کو ترجیح دیں، چینی صدر شی جن پنگ

ورلڈ کلائمیٹ ڈے : سندھ طاس معاہدے کی غیر یقینی صورتحال نے پاکستان کے لیے خطرات بڑھا دیے

ایس سی او اجلاس : روس کا افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی اور منشیات کی بڑھتی پیداوار پر اظہار تشویش

’سابق شوہر نے کوکین نیٹ ورک کا حصہ بنایا‘، کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے راز کھول دیے

ویڈیو

انمول پنکی کے لیے تمغہ؟ بڑے انکشافات، اہم سینیٹر کود پڑے، 27ویں آئینی ترمیم کی بازگشت، ڈونڈ ٹرمپ کا دورہ چین

پنجاب کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا منان خان کو 50 لاکھ روپے سے زائد رقم دینے کی منظوری، معاملہ کیا ہے؟

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ