وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں کیونکہ آئین کہتا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن میں انتخابات کا انعقاد ہونا چاہیے اور 90 دن کا مطلب ہے 90 دن یعنی اس سے زیادہ تاخیر نہیں ہونی چاہیے تاہم تمام اسمبلی میں بروقت الیکشن نہ ہونا، انتخابی عمل میں شفافیت برقرار نہیں رکھ سکتا کیونکہ صوبائی حکومت کی موجودگی میں صوبے میں قومی اسمبلی کے انتخابات کا غیر جانبدار ہونا انتہائی مشکل ہے۔