گلوکارہ میڈونا کے مداح نے 18 ٹیٹو بنوا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

جمعہ 24 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست کینساس کی تارا بیری نے اپنے جسم پر ایک ہی گلوکارہ کے سب سے زیادہ ٹیٹو بنوانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا، پاپ میوزک کی سرشار پرستار تارا بیری نے اپنے جسم پر میڈونا کی 18 تصاویر بنوا کر اپنی پسندیدہ فنکارہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

تارا بیری نے سب سے زیادہ ٹیٹو بنانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرتے ہوئے، برطانوی خاتون نکی پیٹرسن سے چھین لیا، نکی نے جسم پر اپنے پسندیدہ ریپر ایمینیم کے 15 ٹیٹو بنوا رکھے ہیں۔

تارا بیری نے بتایا کہ اس نے اپنا پہلا میڈونا ٹیٹو 2016 میں اس وقت بنوایا، جب اس نے سنا کہ گلوکارہ ٹیٹو والے مداحوں کو میوزک ویڈیو میں نظر آنے کے لیے تلاش کر رہی ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے تارا پیری نے بتایا کہ جب مجھے معلوم ہوا کہ اس وقت کی گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر نکی پیٹرسن نے ایمینیم کے 15 ٹیٹو بنوا رکھے ہیں تو میں نے اس رات فیصلہ کیا کہ یہ ریکارڈ اپنے نام کروں گی، اور آرٹسٹ کے پاس پہنچ گئی، اس نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حامی بھرلی۔

انہوں نے بتایا کہ میڈونا کی سب سے مشہور تصویر جو ان کو خود بھی بہت پسند ہے۔ جو 2003 کے MTV ویڈیو میوزک ایوارڈز میں میڈونا اور برٹنی سپیئرز کے درمیان مشہور ہونے والے بوسے کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ مجھ سے پوچھتے رہتے ہیں کہ کیا وہ میرے بازوؤں کی تصاویر اور ویڈیو لے سکتے ہیں۔

واضح رہے تارا بیری نے بتایا کہ ٹیٹو بنوانے کے لیے ان کو بہت کچھ کرنا پڑا، لوگوں سے پیسے بھی لیے، بھیک بھی مانگی، انہوں نے بتایا کہ ان تصاویر کی کل قیمت 9ہزار800 ڈالرز ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟