واٹس ایپ میسجز کے نئے فیچر میں خاص کیا ہے؟

جمعہ 24 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹا کی مسیچنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ ایک ایسے فیچر پر کام کر رہی ہے جو صارفین کو بغیر پڑھے پیغامات کو ایک نوٹیفیکیشن کے ساتھ ختم کرنے میں مدد دے گا، یہ اپ ڈیٹ ایک آپشن کی صورت ہوگی جو بغیر پڑھے پیغامات کو ایپ کھولے جانے پر خودبخود ختم کر دے گی۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی اس اپ ڈیٹ کی نشاندہی واٹس ایپ بِیٹا کے اینڈرائڈ ورژن 2.24.11.13 میں کی گئی۔

اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین ہر بار واٹس ایپ کھول کر نوٹیفکیشن صفر سے شروع کر سکیں گے۔ اس فیچر کا بنیادی مقصد صارفین کو موصول ہونے پیغامات کے ذخیرے کو کم کرنا ہے۔

نیا فیچر صارفین کو یہ اختیار دے گا کہ وہ اس آپشن کا انتخاب کرتے ہوئے بغیر پڑھے پیغامات کی گنتی کو ختم کر سکیں۔ صارفین جتنی بار واٹس ایپ کھولیں گے اتنی بار بغیر پڑھے پیغامات کے نوٹیفکیشن صفر ہوجائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp