ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے گا

جمعہ 24 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور کے سروسز اسپتال میں دوسرے روز بھی زیرعلاج ہیں تاہم اب ان کی طبعیت پہلے کی نسبت بہترہوئی ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت سنبھلنے لگی ہے، ان کے کمر کا درد قدرے بہتر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کا میٹرس بدل دیا گیا تھا، وہ رات بھر آرام سے سوئیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یاسمین راشد کے معدے میں انفیکشن سے متعلقہ رپورٹ اب پہلے سے بہتر ہے لیکن ڈائریا اور ڈی یائیڈریشن کی وجہ سے یاسمین راشد اب بھی کمزوری محسوس کرتی ہیں۔

اسپتال ذرائع نے مزید کہا کہ میڈیکل بورڈ نے آج خون ٹیسٹ اور الٹراساونڈ تجویز کیا ہے، انہیں مکمل صحتیابی کے لیے چند دن درکار ہیں جس کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے گا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا تھا  کہ وہ کچھ کھا پی نہ سکیں، قے کی وجہ سے رہنما پی ٹی آئی کے جسم میں پانی کی کمی ہوچکی ہے۔ انہیں  3 روز قبل لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہونے پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کیا کہا؟

ایشیا کپ: حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد مخصوص انداز میں جشن، تصاویر وائرل

اسپورٹس مین شپ نظرانداز: بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملایا

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ کلامی

ایف آئی ایچ پرو لیگ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوگا؟

ویڈیو

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

رجب بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی

ایشیا کپ میں صائم ایوب کا دلچسپ کردار، بیٹنگ پر سوالات مگر بولنگ میں دھوم

کالم / تجزیہ

بُھولی یا بھلّی

دلوں کو جوڑنے والے کرکٹرز

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ