ایک ماہ پہلے وفات پانے والے تحریک انصاف کے ورکر کے وارنٹ گرفتاری جاری؟

جمعہ 24 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے غیر حاضری پر 11 کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جس میں  کچھ دن پہلے وفات پا جانے والے محمد لطیف کا نام بھی شامل ہے۔

صارفین کی جانب سے انسدادِ دہشتگردی عدالت کے اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اظہر مشوانی کا کہنا تھا کہ وفات کے بعد بھی جھوٹے کیس نے لطیف رفیق کا پیچھا نہیں چھوڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ بے قصور لطیف صاحب کو 8 ماہ تک جیل میں رکھا گیا، علاج تک کی سہولت نہیں دی گئی، رہائی کے 3 ماہ بعد فوت ہوگئے اور آج ایک ماہ بعد ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تو یہ شعر بھی بےمعنی ہوگیا

مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گے

منصف ہو اب حشر اٹھا کیوں نہیں دیتے

وقاص امجد نے انتقال کر جانے والے پی ٹی آئی کے ورکر محمد لطیف کے وارنٹ گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب اللہ ہی ہمارے سسٹم پر رحم کرے۔

فلک جاوید خان لکھتی ہیں کہ ایک ماہ پہلے وفات پانے والے تحریک انصاف کے ورکر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، انہوں نے نظام کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جاؤ اب قبر سے نکال کر ہتھکڑی لگاؤ شاید آپ کو سکون مل سکے۔

ایک ایکس صارف نے ملک کے نظام پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس ملک کا کیا کمال نظام ہے جو فوت ہوجانے والے شخص کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp