سونے سے بنے کپ اور کموڈ چرائے جانے کی دلچسپ کہانی

جمعہ 24 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان کے ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور سے 10 ملین ین (قریباً ایک کروڑ 78 لاکھ) سے زیادہ مالیت کا سونے کا بنا ایک کپ چوری ہوگیا ہے، جسے ایک ایسے ڈسپلے باکس میں نمائش کے لیے رکھا گیا تھا جس پر تالا نہیں لگا تھا۔

خالص 24 قیراط سونے سے بنا یہ چائے کا کپ ٹوکیو کی ایک بڑی چین، تاکاشیمایا کے ایک اسٹور سے غائب ہوا جہاں سونے کی بنی چیزوں کو فروخت کرنے کے لیے ان کی نمائش کی جارہی تھی۔

تاکاشیمایا کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ کپ، چمکیلے چائے کے اور کھانے پینے کے برتنوں اور صارفین کے لیے ڈسپلے میں رکھی گئی ایک ہزار نادر اشیا میں مہنگا ترین تھا۔ اسے تالے کے بغیر ایک شفاف باکس میں رکھا گیا تھا، تاکہ صارفین اسے قریب سے دیکھنے کے لیے آسانی سے باہر نکال سکیں۔

مقامی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ کہ سیکیورٹی فوٹیج میں ایک شخص کو اپنے بیگ میں کپ رکھتے اور موقع سے فرار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اور پولیس اس شخص کو تلاش کر رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ نمائش جاری رہے گی لیکن تاکاشیمایا اپنی سیکیورٹی کو سخت کردے گا۔

سونے کی اشیا کی چوری کوئی نہیں بات نہیں۔ 2019 میں برطانیہ کے بلینہم پیلس میں ہونے والی ایک نمائش سے خالص سونے کا بنا ہوا ایک انوکھا کموڈ چوری ہو گیا تھا جس کی قیمت 12 لاکھ 50 ہزار ڈالرز بتائی گئی تھی۔ بلینہم پیلس لندن کے مغربی علاقے میں واقع ہے۔ اسی محل میں برطانیہ کے سابق وزیرِ اعظم ونسٹن چرچل بھی پیدا ہوئے تھے۔

سونے کا کموڈ اٹلی کے ایک فن کار ماؤریزیو کیٹیلن نے بنایا تھا اور اسے چوری سے صرف 2 روز قبل ہی بلینہم پیلس میں نصب کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کموڈ چوری کرنے والے لوگ 2 گاڑیوں میں آئے تھے جب کہ کموڈ پیلس کے نکاسی نظام سے جڑا ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق کموڈ نکال کر لے جانے سے محل میں پانی بھر گیا۔ جس سے اس تاریخی ورثے کو بھی نقصان پہنچا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

بلوچستان فائنانس ایکٹ 2020 آئینی قرار، اٹک سیمنٹ کی درخواست مسترد

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘