کراچی: چھالیہ اسمگلرز کی مبینہ مدد پر 2 سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 24 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں چھالیہ کے اسمگلرز کو مبینہ طور پر فرار ہونے میں مدد کرنے پر 2 سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گلشن معمار تھانے میں سی ٹی ڈی اہلکار انار خان اور فیاض شاہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے اسمگلنگ میں ملوث افراد کو فرار ہونے میں مدد کی۔

واقعے کی تفصیلات کے مطابق ایک اطلاع پر گلشن معمار پولیس چھالیہ کے اسمگلرز کو پکڑنے پہنچی جہاں ٹیم نے اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی بس کے ساتھ ایک پولیس موبائل اور بکتر بند وین بھی پائی۔

گلشن معمار پولیس ٹیم نے بس اور گاڑی کو روکنا چاہا تو وہاں موجود کچھ افراد نے خود کو سی ٹی ڈی اہلکاروں کے طور پر ظاہر کیا اور ملزمان کی گرفتاری میں رکاوٹ بنے۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ افراد نے اہلکاروں پر اسلحہ تان لیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں اور اسمگلنگ میں ملوث افراد کو فرار ہونے میں مدد دی۔

مذکورہ بس سے اسمگل شدہ چھالیہ کی 80 بوریاں برآمد ہوئیں۔ واقعے کا مقدمہ سرکاری ملازم کو فرض کی ادائیگی سے روکنے اور کارسرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 13 ہلاک، متعدد زخمی

1971 کی پاک بھارت جنگ: بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

آزادی رائے کو بھونکنے دو

بنگلہ دیش کا کولمبو سیکیورٹی کانکلیو میں علاقائی سلامتی کے عزم کا اعادہ

فلپائن میں سابق میئر ’ایلس گو‘ کو انسانی اسمگلنگ پر عمرقید

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟