میراتھون رنر مونا خان یونان میں پاکستانی پرچم لہرانے پر گرفتار

ہفتہ 25 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی خاتون اینکر اور میراتھون رنر موناخان کو یونان میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارت خانے نے موناخان کی گرفتاری کا معاملہ یونانی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے اور یونانی حکام سے مونا خان تک قونصلر رسائی مانگی ہے۔

مزید پڑھیں

ترجمان نے بتایا کہ یونان میں پاکستانی سفارت خانہ مونا خان کی گرفتاری کی وجوہات معلوم کررہا ہے، پاکستانی سفارت خانہ خاتون اینکر کے رننگ کوچ ملک یوسف سے بھی رابطے میں ہے۔

دوسری جانب کوچ ملک یوسف کا کہنا ہےکہ مونا خان 2 روز قبل ہائیکنگ کے ایونٹ میں شرکت کے لیے ایتھنز پہنچی تھیں، انہیں گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا ہے اور سوموار کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ کوچ ملک یوسف نے موناخان کی رہائی کے لیے یونان میں پاکستانی سفارتخانے سے مدد کی اپیل کی ہے۔

ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہائیکنگ ایونٹ میں شریک مونا خان نے ہائیکنگ مکمل کرنے پر پاکستانی پرچم لہرایا تھا، جس پر وہاں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں پرچم لہرانے کی پاداش میں گرفتار کرلیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp