کرغزستان سے طلبہ کی واپسی جاری، خصوصی طیارہ 180 سے زیادہ طلبہ کو لے کر کراچی پہنچ گیا

ہفتہ 25 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرغزستان میں طلبہ گروپوں کے درمیان لڑائی کے بعد پیداشدہ صورتحال کی وجہ سے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، آج پی آئی  اے کا خصوصی طیارہ 180 سے زیادہ طلبہ کو لے کر کراچی پہنچ گیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وطن واپس پہنچنے والے طلبا و طالبات کا استقبال کیا۔ جبکہ اس موقع پر صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ ودیگر بھی موجود تھے۔

طلبہ اور ان کے عزیز اقارب نے وطن واپسی کے لیے اہم کردار ادا کرنے پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

طلبا کے والدین نے گورنر سندھ سے اظہار تشکر کے لیے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

بچوں کے والدین نے کہاکہ ہمارے بچوں کی وطن واپسی کے لیے کامیاب کوششیں کرنے پر گورنر سندھ کے مشکور ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی اور غیرملکی طلبا گروپوں کے درمیان تصادم ہوا تھا جس میں پاکستانی طلبہ بھی متاثر ہوئے تھے، جس کے بعد خصوصی پروازوں کے ذریعے پاکستانی طلبا و طالبات کو وطن واپس لایا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئٹہ: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں عائد

عثمان طارق نے کیمرون گرین کو ’روتے بچے‘ سے تشبیہ کیوں دی؟

’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘، جسٹس محمد علی مظہر نے بھٹو کی پھانسی کو غیر منصفانہ قرار دیدیا

دہشت گرد بلوچوں کو ایندھن بنا رہے ہیں، پاکستان کا ایک انچ نہیں لے سکتے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

پاکستان کا خوف: بھارت کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘