اگر کے الیکٹرک بجلی بند کرے تو لوگ ان کے دفتر جاکر اے سی اور بجلی بند کردیں، سعید غنی

ہفتہ 25 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی پالیسیاں سمجھ سے بالا تر ہیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ہمارے بس میں نہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر کے الیکٹرک بجلی بند کرے تو لوگ ان کے دفتر جاکر اے سی اور بجلی بند کردیں۔

سعید غنی نے کہاکہ جو لوگ بجلی کا بل ادا کررہے ہیں انہیں لوڈشیڈنگ کا سامنا کیوں ہے، اگر کوئی بل نہیں دے رہا تو اس کا کنکشن منقطع کیا جائے، اور اگر کوئی بجلی چوری کررہا ہے تو اس کے خلاف ایف آئی آر کی جائے، مگر ایک کی سزا سب کو دینے کی سمجھ نہیں آرہی۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ جو صارف بجلی کا بل ادا کرتا ہے اس کو 24 گھنٹے بجلی ملنی چاہیے، اس مسئلے کا کوئی نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے، اگر معاملات بہتر کرنے کے لیے سسٹم نہیں ہے تو بنایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ جب بجلی چوری ہوتی ہے تو اس کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے، لوگوں کی جانب سے تو پانی کا بل بھی نہیں دیا جاتا تو کیا ان کا پانی بند کردیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp