برطانیہ سے سفر شروع کرنے والا آسٹریلوی جوڑا بلوچستان میں کیا کررہا ہے؟

ہفتہ 25 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلوی سیاح جوڑا براستہ تفتان ایران سے پاکستان میں داخل ہوگیا، 70 سالہ جوڑا لینگے رچرڈ اور ان کی اہلیہ بیورلی نے لندن سے 102 سال پرانی گاڑی میں اپنے سفر کا آغاز کیا۔

ٹوریسٹ جوڑا اپنے اس سفر کا اختتام آسٹریلیا کے دارالحکومت میلبرن میں کرے گا۔ اپنے دورے کے دوران جوڑا 100 سے زیادہ ممالک کا سفر کرے گا اور اس دوران تقریباً 13 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرےگا۔

اس سفر کی خاص بات یہ ہے کہ آسٹریلوی جوڑا 1922 ماڈل گاڑی میں یہ تاریخی سفر کر رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق آسڑیلوی ٹوریسٹ جوڑا 23 مئی کو تفتان سے پاکستان میں داخل ہوا۔ جہاں دالبندین تک متعلقہ انتظامیہ نے انہیں سخت سیکیورٹی فراہم کی۔ متوقع طور پر آسڑیلوی جوڑا 25 تا 26 مئی کو بلوچستان کے راستے سے ہوتا ہوا پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں داخل ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکٹر عتیق نے بتایا کہ آسٹریلوی جوڑا اب بھی صوبے کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا اپنے سفر کو لاہور کی جانب جاری رکھے ہوئے ہے، جوڑے کا یہ سفر امن و سلامتی کا پیغام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ