پاکستان میں رواں سال کے دوران پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ

ہفتہ 25 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

وزارت قومی صحت کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والے بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارت قومی صحت نے بتایا کہ پولیو لیبارٹری کے مطابق بچی میں معذوری کی علامات 20 اپریل کو ظاہر ہوئیں، جبکہ بچی سے لیے گئے نمونوں میں پائے جانے والے پولیو وائرس کی جینیاتی تحقیق ابھی جاری ہے۔

وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرت نے ملک میں ایک اور پولیو کیس رپورٹ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پولیو ایک ایسا موذی مرض ہے جو نا صرف بچے بلکہ پورے خاندان کو متاثر کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پولیو ورکرز جب بھی آپ کی دہلیز پر آئیں تو اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

واضح رہے کہ رواں برس کا پہلا پولیو کیس بھی بلوچستان سے رپورٹ ہوا تھا۔ ’قومی ادارہ صحت میں قائم انسداد پولیو لیبارٹری نے 14 مارچ کو بتایا تھا کہ پولیو وائرس ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے تعلق رکھنے والے ایک 30 ماہ کے بچے میں پایا گیا ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp