دن میں 12 گھنٹے اے سی، روم کولر اور پنکھا چلانے سے کتنے یونٹ خرچ ہوں گے؟

اتوار 26 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موسمِ گرما میں لوگ گرمی کی شدت سے جس قدر پریشان ہوتے ہیں، اس سے کہیں زیادہ ان کو اس بات کی پریشانی رہتی ہے کہ بجلی کے بھاری بھرکم بل وہ کیسے ادا کریں گے۔ ظاہر ہے کہ پاکستان میں موسمِ گرما میں درجہ حرارت اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ روم کولر، اے سی اور یہ دونوں نہ سہی تو پنکھا تو ہر وقت ضرور چل رہا ہوتا یے۔

پنکھے اور روم کولر کی نسبت اے سی چلانے سے یونٹ تیزی سے خرچ ہوتے ہیں مگر سوال یہ ہے کہ اگر کسی کے پاس ان تینوں میں سے کچھ بھی سہولت موجود ہے اور وہ دن میں 12 گھنٹے ان کا استعمال کریں تو وہ ماہانہ کتنے یونٹ اضافی خرچ کریں گے؟

عام طور پر ڈیڑھ ٹن کا انورٹر اے سی ایک گھنٹے میں 1700 سے 2 ہزار واٹ بجلی استعمال کرتا ہے۔ اسی طرح چھت والا پنکھا ایک گھنٹے میں 75 واٹ بجلی استعمال کرتا ہے اور ایک روم کولر 200 سے 300 واٹ بجلی ایک گھنٹے میں استعمال کرتا ہے۔

4 گھنٹے استعمال کرنے پر کتنے یونٹ خرچ ہوں گے؟

اگر ایک گھر میں دن میں 4 گھنٹے ایک اے سی، ایک روم کولر اور ایک پنکھا چلتا ہے تو اس گھر میں ایک دن میں اے سی کے 8 یونٹ، پنکھے کے 0.3 یونٹ اور روم کولر ایک سے ڈیڑھ یونٹ بجلی استعمال کرتا ہے، اس طرح ایسے گھر میں ایک دن میں بجلی کے ساڑھے 9 یونٹ استعمال ہوتے ہیں۔

اس طرح اے سی ماہانہ 240 یونٹ، پنکھا 10 یونٹ جبکہ روم کولر 30 یونٹ بجلی استعمال کرتا ہے۔

8 گھنٹے استعمال کرنے پر کتنے یونٹ خرچ ہوں گے؟

اگر ایک گھر میں روزانہ 8 گھنٹے ایک اے سی، ایک روم کولر اور ایک پنکھا چلتا ہے تو اس گھر میں روزانہ کی بنیاد پر اے سی کے 16 یونٹ، پنکھے کے 0.6 یونٹ اور روم کولر کے 3 یونٹ بجلی اضافی استعمال ہوتی ہے۔

اس طرح اے سی مہینے میں 480 یونٹ، پنکھے کے 20 یونٹ جبکہ روم کولر کے 100 یونٹ اضافی خرچ ہوں گے۔ اس طرح ماہانہ اضافی 600 یونٹ بجلی استعمال ہوتی ہے۔

12 گھنٹے استعمال کرنے پر کتنے یونٹ استعمال ہوں گے؟

اگر ایک گھر میں دن میں 12 گھنٹے ایک اے سی، ایک روم کولر اور ایک پنکھا چلتا ہے تو اس گھر میں ایک دن میں اے سی کے 24 یونٹ، پنکھے کا ایک یونٹ اور روم کولر کے 5 یونٹ بجلی استعمال ہوتے ہیں، یوں ان سب کے ملا کر دن میں ساڑھے 30 یونٹ اضافی یونٹ خرچ ہوں گے۔

اس حساب سے ماہانہ اے سی کے 720 یونٹ، پنکھے کے 30 یونٹ جبکہ روم کولر کے 150 یونٹ بجلی استعمال ہوں گے۔ اس طرح ماہانہ کُل 900 یونٹ بجلی استعمال ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp