بجلی بلوں سے چھٹکارے کے لیے سولر پینل لگانے والوں کو ٹیکس بھی دینا پڑے گا، تجویز سامنے آگئی

جمعہ 26 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے تجویز دی ہے کہ گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کیا جائے۔

جیو نیوز کے مطابق وزارت توانائی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سی پی پی اے نے سمری وزارت بجلی کو ارسال کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت توانائی نے بتایا کہ سی پی پی اے نے تجویز دی ہے کہ گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں سے فی کلو واٹ 2 ہزار روپے ٹیکس وصول کیا جائے۔

وزارت توانائی نے یہ بھی بتایا کہ 12 کلو واٹ کے سولر پینل گرڈ سے 2 ہزار روپے فی کلو واٹ وصول کیے جاسکتے ہیں۔

’جو صارفین 12 کلو واٹ کا سولر پینل لگائیں گے ان سے 24 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے‘۔

رپورٹ کے مطابق وزارت توانائی کے ذرائع نے کہا ہے کہ پاور ڈویژن نے سمری کو منظوری کے لیے وزیراعظم آفس بھجوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ سالوں سے بھاری بھر کم بجلی بلوں سے عوام شدید پریشان ہیں، گزشتہ برس گرمیوں میں زیادہ بل آنے کی وجہ سے عوام نے پرتشدد احتجاجی مظاہرے بھی کیے تھے جس کی وجہ سے حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں