موٹاپا اور شوگر کا خطرہ، چاول پکانے سے پہلے ضرور کریں یہ کام

اتوار 26 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چاول، دال اور سبزی کس کو پسند نہیں؟ یہ نہ صرف بھوک مٹاتا ہے بلکہ دل کو بھی کافی خوش کرتا ہے۔ حالانکہ ہم سب کے ساتھ یہ پریشانی ہے کہ دوپہر کو چاول کھانے کے بعد ہمیں نیند آنے لگتی ہے۔ لوگوں کو وزن بڑھنے کی پریشانی بھی ہوتی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق چاول کو پکانے سے پہلے پانی میں بھگو دینا ایک اچھا کام ہے۔ چاول کو پانی میں بھگونے کے بہت سے فائدے ہیں۔ اس سے آپ کو نیند والی پریشانی نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ یہ نظام ہاضمہ کو بھی صحت مند رکھے گا۔ چاول کو پانی میں بھگونے سے اس کے غذائی اجزاء اچھی طرح جذب ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کا گلائسیمک انڈیز (GI) بھی متاثر ہوتا ہے۔ GI پیمائش کرتا ہے کہ کھانے میں کاربوہائیڈریٹ کتنی تیزی سے بلڈ شوگر کی سطح کو بڑھاتا ہے ۔

چاول کو بھگونے سے انزائمیٹک بیک ڈاون ہوتا ہے۔ ایسا کرنے سے چاول کے دانے میں موجود پیچیدہ کاربوہائیڈریٹ ٹوٹ کر سادہ شوگر میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہمارا جسم ان غذائی اجزاء کو آسانی سے جذب کر لیتا ہے۔ اس سے جی آئی بھی کم ہوتا ہے اور جب یہ کم ہو تو آپ کا بلڈ شوگر بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔

چاول بھگونے کے بہت سے فائدے ہیں۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے یہ ایک اچھا طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ حالانکہ اسے 3-4 گھنٹے تک پانی میں نہ چھوڑیں۔ ایسا کرنے سے ویٹامنز اور منرلز پانی میں گھل کر بہہ جائیں گے۔ اس کی وجہ سے چاول کے غذائی اجزاء ضائع ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ چاولوں کو بھگونا نہیں چاہتے ہیں تو آپ اسے صرف پانی سے دھو کر پکا سکتے ہیں۔ اس سے چاول کا ٹیکسچر صحیح رہتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان