بشام میں چینی انجینیئرز پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، وزیر داخلہ نے تفصیلات سامنے رکھ دیں

اتوار 26 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بشام میں چینی انجینیئرز پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور یہ حملہ کالعدم ٹی ٹی پی نے کیا۔

لاہور میں نیکٹا حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ بشام کا واقعہ افغانستان سے آپریٹ ہوا جس کے شواہد موجود ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران نیکٹا کے آفیسر نے بشام میں چینی انجینیئرز پر دہشتگردوں کے حملے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

محسن نقوی نے کہاکہ بشام واقعہ میں ملوث مرکزی ملزمان گرفتار ہیں، ہم نے اپنی سرحدوں پر سیکیورٹی کو بڑھایا ہے مگر پھر بھی دہشتگرد کہیں نا کہیں سے نکل جاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے افغان عبوری حکومت کے سامنے معاملات کو اٹھایا ہے کہ ہمارے ملک میں ہونے والی دہشتگردی میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ سرحد پار سے آنے والے خطرات علاقائی سلامتی کے لیے مزید پیچیدہ بنتے جارہے ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کو سرحدی علاقوں میں سپورٹ کی جارہی ہے جس کے تمام شواہد موجود ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ معیشت کے حوالے سے تعاون بہت اہم ہے، اور ان کے شہریوں کی حفاظت حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

محسن نقوی نے کہاکہ ہم افغانسان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ وہاں پر موجود دہشتگردوں کے خالف کارروائی کی جائے یا ان کو ہمارے حوالے کیا جائے۔

واضح رہے کہ رواں برس 26 مارچ کو خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں  خودکش حملہ آور نے بارود سے  بھری گاڑی چینی انجینیئرز کی گاڑی سے ٹکرادی تھی جس کے نتیجے میں 5  چینیوں سمیت 6 افرا د ہلاک ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے