چینی باشندوں کے تحفظ کے لیے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ فعال کردیا گیا

منگل 23 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا اہم اقدام، اسلام آباد میں مقیم چائنیز کی سیکیورٹی کے لیے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ فعال کر دیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے اقدام کے نتیجے میں قائم کیے جانے والے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں مزید 50 پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے۔

اس حوالے سے  ایس ایس پی سیکیورٹی نے اہلکاروں کی تعیناتی کا آرڈر جاری کر دیا ہے۔ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں اب تک کل 140 نئے اہلکار شامل کئے جا چکے ہیں۔ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ چائنیز کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لئے فعال کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp