دہشتگردی کے عفریت کو ختم کرکے دم لیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

اتوار 26 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن میں 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، دہشتگردی کے عفریت کو مکمل ختم کرکے ہی دم لیں گے۔

وزیراعظم نے کہاکہ پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے، ہم شہدا کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے آج دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ شہید ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp