دہشتگردی میں ملوث ’را‘ کے 2ایجنٹس کراچی سے گرفتار

جمعہ 24 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرکے کراچی کے علاقے کورنگی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے ماسٹر مائنڈ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کے مطابق حساس اداروں اور پولیس کی چند روز پہلے مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھنے والے 2 دہشگردوں خاور حسین اور محمد جابر مشتاق کی نشاندہی پر را کے تربیت یافتہ ماسٹر مائند شیخ محمد ایوب عرف ایوب انصاری کو اس کے ساتھی احسن رضا سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار دہشتگردوں سے تخریب کاری کا سامان، دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، دوران تفتیش ملزمان نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ 1998 میں ممبئی سے پاکستان آئے تھے، ملزمان نے کبھی ڈرائیور، کبھی اے سی ٹیکنیشن بن کر کام کیا، ملزمان نے غیر قانونی طریقے سے شناختی کارڈ اور پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا ضیاء الرحمان کی ٹارگٹ کلنگ، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش یہ بھی انکشاف کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را مختلف ممالک میں دہشتگردی کا نیٹ ورک آپریٹ کررہی ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد احسن بھارتی خفیہ ایجنسی کی جانب سے فراہم کیے گئے اہداف کے موبائل نمبرز اور دیگر شناختی علامات نیٹ ورک کے ماسٹرمائنڈ شیخ محمد ایوب عرف ایوب انصاری کو فراہم کرتا تھا اور پھر ایوب انصاری اس کی فراہم کردہ معلومات کے ذریعے اہداف کو ٹارگٹ کرتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

3 گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ