اسلام آباد کے پوش سیکٹر میں جعلی پولیس اہلکاروں نے غیرملکی خاتون کو لوٹ لیا

پیر 27 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت کے پوش علاقے میں جعلی پولیس اہلکاروں نے غیرملکی خاتون کو لوٹ لیا۔

ذرائع کے مطابق، اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس کی سپر مارکیٹ میں 2 نوسربازوں نے پولیس اہلکار بن کر پولینڈ کی خاتون شہری کو چینکگ کے بہانے روکا اور اس سے نقدی چھین لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان خاتون سے500 پاؤنڈ اور یوروز لےکر فرار ہوگئے۔

دونوں نوسربازوں نے پولیس یونیفارم نہیں پہنا تھا، تھانہ کوہسار پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp