ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کو کھلاڑیوں کی کمی کا سامنا، اب کیا ہوگا؟

پیر 27 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کو کھلاڑیوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، نمیبیا کے خلاف اپنے ٹی20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ کے لیے آسٹریلیا کے پاس کم از کم 8کھلاڑی دستیاب ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں کی کمی پوری کرنے کے لیے متبادل فیلڈرز کے طور پر سپورٹ اسٹاف کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ ویب سائٹ کرکٹ ڈاٹ کام کے مطابق کپتان مچل مارش کا کہنا تھا کہ نمیبیا کے خلاف وارم اپ میچ میں ان کو کھلاڑیوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، چونکہ یہ ایک پریکٹس گیم ہے، جن لڑکوں کو کھیلنے کی ضرورت ہے وہ زیادہ سے زیادہ کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دستیاب کھلاڑیوں سے ہی اندازہ لگائیں گے کہ کون سا کھلاڑی ان کنڈیشنز پر کس طرح پرفارم کرسکتا ہے، تاہم دیگر کھلاڑی جو فی الحال دستیاب نہیں ہیں وہ آئی پی ایل میں کافی پریکٹس کرچکے ہیں۔

آسٹریلوی کپتان نے خود کو فٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کو آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے تیار کررہے ہیں، اور انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کے تمام کھلاڑی اچھی کرکٹ کا مظاہرہ کریں گے۔

منگل کو ٹرینیڈاڈ میں نمیبیا کے خلاف وارم اپ میچ کے لیے آسٹریلیا اپنے پلیئنگ الیون میں کس کو شامل کرتا ہے، یہ دیکھنا ابھی باقی ہے، کیونکہ ان کے کئی کھلاڑی اتوار کے انڈین پریمیئر لیگ کے فائنل میں شرکت کے بعد ابھی تک ویسٹ انڈیز نہیں پہنچے ہیں۔

اوپنر ٹریوس ہیڈ، تیز گیند باز پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک سب ہی آئی پی ایل ٹائٹل کے فائنل میں شامل تھے اور وہ ویسٹ انڈیز میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ شامل ہونے سے قبل کچھ آرام کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوئے ہیں۔

تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کے اختتام اور کیریبین میں ان کی ورلڈ کپ مہم کے درمیان سخت تبدیلی نے کھلاڑیوں کو نمیبیا کے ساتھ وارم اپ میچ میں شرکت کے لیے مشکل میں ڈال دیا ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کو ہونے والے آئی پی ایل فائنل میں کھیلنے والے کھلاڑیوں ٹریوس ہیڈ، پیٹ کمنز اور میچ کے بہترین کھلاڑی مچل سٹارک کے ساتھ ساتھ کیمرون گرین اور گلین میکسویل، بارباڈوس میں ہفتے کے اختتام تک ورلڈ کپ اسکواڈ سے منسلک نہیں ہوسکیں گے۔

اسی طرح چھٹے اسکواڈ کے رکن، مارکس اسٹونیس، جو آئی پی ایل میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے کھیلے تھے، نے بھی ابھی ویسٹ انڈیز پہنچنا ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ وہ نمیبیا کے پریکٹس میچ کے بعد ہی ٹرینیڈاڈ پہنچیں گے۔

واضح رہے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسکواڈ میں شامل ہونے سے پہلے ان کے آئی پی ایل ستاروں کو کم از کم ایک دو راتیں گھر پر گزارنے دینے کا فیصلہ کھلاڑیوں کے لیے بہترین ثابت ہوگا اور ان کی ذہنی و جسمانی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ کی چیمپیئن ٹیم کے لیے کتنی رقم کا اعلان کیا، سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

آئندہ انتخابات 2029 میں مقررہ وقت پر ہوں گے، وزیر اطلاعات کا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردِعمل

مرحوم امریکی صدر تھیوڈور روزویلٹ کی 1987 میں چوری ہونے والی گھڑی کی دلچسپ کہانی

ناسا کے جونو مشن نے مشتری پر لاوا جھیلیں دریافت کر لیں

ملک میں فوری نئے انتخابات کرائے جائیں، اس بات کی ضمانت ہو کہ اسٹیبلشمنٹ مداخلت نہیں کرے گی، فضل الرحمان

ویڈیو

موجودہ قیادت پرویز الٰہی اور شاہ محمود سے خائف ہے، نہیں چاہتے کہ شاہ محمود جیل سے باہر آئیں، فواد چوہدری

سب سے زیادہ دھاندلی خیبر پختونخوا میں ہوئی ہے، ایڈووکیٹ مہر سلطانہ

گلوکار و اداکار گوہر ممتاز نے پہلی محبت پر خاموشی توڑ دی

کالم / تجزیہ

علی بیگ کا چمن اور میٹا مورفسس

ٹی20 ورلڈ کپ فائنل، انڈیا کو مبارکباد دوں یا جنوبی افریقہ کو صلواتیں سناؤں؟

تحریک انصاف کی قیادت بحرانی کیفیت کا شکار