ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، 5 کھلاڑی پہلی مرتبہ میگا ایونٹ میں نمائندگی کریں گے

جمعہ 24 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ ماہ یکم سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔

 جمعہ کو پی سی بی کی جانب سے اعلان کیے گئے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، ابراراحمد، اعظم خان، فخرزمان، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان شامل ہیں۔

 پلیئر سپورٹ اسٹاف میں وہاب ریاض (سینئر ٹیم منیجر)، منصور رانا (ٹیم منیجر)، گیری کرسٹن (ہیڈ کوچ)، اظہر محمود (اسسٹنٹ کوچ)، سائمن ہیلموٹ (فیلڈنگ کوچ)، ڈیوڈ ریڈ (مینٹل پرفارمنس کوچ)، آفتاب خان (ہائی پرفارمنس کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ارتضا کومیل (چیف سیکیورٹی آفیسر)، محمد عمران (مساج)، محمد خرم سرور (ٹیم ڈاکٹر)، طلحہ اعجاز (تجزیہ کار)، رضا کچلو (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر) اور ڈریکس سائمن (مضبوط اور ڈیجیٹل منیجر) کنڈیشننگ کوچ شامل ہیں۔

 جمعہ کی سہ پہر (برطانوی وقت کے مطابق) سلیکشن کمیٹی کے 2 گھنٹے کے اجلاس کے بعد ٹیم کی سلیکشن کو حتمی شکل دی گئی، جس میں عبدالرزاق، اسد شفیق، بابر اعظم، بلال افضل، گیری کرسٹن، محمد یوسف اور وہاب ریاض نے شرکت کی۔

سلیکشن کمیٹی نے حتمی فیصلہ سناتے ہوئے  15 کھلاڑیوں میں ابرار احمد، اعظم خان، محمد عباس آفریدی، صائم ایوب اور عثمان خان جو اپنا پہلا ٹی20 ورلڈ کپ کھیلیں گے منتخب کیا گیا ہے جبکہ محمد عامر اور عماد وسیم نے آخری بار بالترتیب 2016 اور 2021 کے ٹورنامنٹس میں شرکت کی تھی۔ دیگر 8 کھلاڑیوں نے آسٹریلیا میں 2022 کے ایونٹ میں حصہ لیا۔

سلیکشن کمیٹی اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ انتہائی باصلاحیت اور متوازن ٹیم ہے جس میں نوجوانوں اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج ہے۔ یہ کھلاڑی کچھ عرصے سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں اور اگلے ماہ ہونے والے ایونٹ کے لیے اچھی طرح سے تیار اور مضبوط نظر آرہے ہیں۔

سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ حارث رؤف مکمل طور پر فٹ ہیں اور نیٹ پر اچھی بولنگ کر رہے ہیں۔ اگر وہ ہیڈنگلے میں میدان میں اترتے تو اچھا ہوتا، لیکن ہمیں یقین ہے کہ وہ آنے والے میچوں میں بھی اپنی بہتر کارکردگی کو برقرار رکھیں گے، کیونکہ ٹی20 ورلڈ کپ میں دیگر اسٹرائیک باؤلرز کے ساتھ ان کا کردار اہم ہوگا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں 2007 میں شروع ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا سب سے متاثر کن ریکارڈ رہا ہے۔  یونس خان کی قیادت میں 2009 کا ایونٹ جیتا اور دو بار شعیب ملک کی قیادت میں 2007 اور بابر اعظم (2022) کی قیادت میں پاکستان فائنل تک پہنچا۔ 2010، 2012ء اور 2021ء میں پاکستان چوتھی پوزیشن پر رہا۔

پاکستان کے میچوں کا شیڈول

 6 جون –پاکستان بمقابلہ امریکا، گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم، ڈیلاس

9 جون – پاکستان بمقابلہ بھارت، ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، نیو یارک

11 جون – پاکستان بمقابلہ کینیڈا، ناساو کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، نیو یارک

16 جون – پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ، سینٹرل بروورڈ پارک اور بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم، لاؤڈرہل، فلوریڈا

 پاکستان کو پہلے راؤنڈ میں اے ٹو درجہ دیا گیا ہے اور اگر پاکستان دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو اس کے سپرایٹ کے میچز درج ذیل ہوں گے۔

 19 جون – پاکستان بمقابلہ ڈی 1، اینٹیگوا گراؤنڈ

21 جون – پاکستان بمقابلہ سی 2، بارباڈوس گراؤنڈ

23 جون – پاکستان بمقابلہ بی 1، بارباڈوس گراؤنڈ

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp