اسلام آباد میں کو ہمالیہ کے سلسلے میں واقع مارگلہ پہاڑیوں آگ بھڑک اٹھی جسے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
سی ڈی اے کے مطابق مارگلہ کے سید پور ولیج رینج میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے جسے 75 سے زیادہ فائر فائٹربجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم تیز ہوا کے باعث آگ بجھانے کے عمل میں مشکلات کا سامنا ہے۔
آگ کو کیمکل کے ذریعے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن چوں کہ یہ سلسلہ دشوار گزار بھی ہے اس لیے آگ پر فوری طور پر قابو پانا آسان نہیں ہے۔
سیدپور ولیج کے نزدیک لگنے والی آگ کچھ آبادی کے نزدیک بھی ہے اور مکینوں کے مطابق آگ کی شدت انہیں محسوس ہورہی ہے۔
سی ڈی اے کے فائرفائٹرز کے علاوہ این ڈی ایم اے کا ایک ہیلی کاپٹر بھی آگ بجھانے کی کوششیں کر رہا ہے۔
آگ 3 مقامات پر دکھائی دے رہی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کی وجہ گرمی کی شدت ہوگی تاہم کبھی کبھار جلتی ہوئی لکڑی یا سگریٹ سے بھی آگ لگ جایا کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق گرمیوں میں پہاڑیوں اور اس کی جھاڑیوں میں آگ لگنا کوئی غیر معمولی واقعہ نہیں بلکہ اکثر ایسا ہوجایا کرتا ہے۔