چکوال میں المناک حادثہ، مسافر بس کھائی میں جا گری، 5 افراد جاں بحق

بدھ 7 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چکوال کے علاقے تلہ گنگ میں جی ٹی روڈ پر مسافر بس کے کھائی میں گرنے سے ہولناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں مسافر زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:انڈونیشیا میں تیز رفتار بس کو حادثہ، 16 افراد ہلاک

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ تلہ گنگ میں کوٹ پٹھان کے قریب پیش آیا جہاں اسلام آباد سے کراچی جانے والی مسافر بس توازن کھو بیٹھنے کے باعث کھائی میں جا گری۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 27 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں 7 خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوجوانوں کی ترقی میں قوم کی پائیدار ترقی اور تابناک مستقبل پنہاں ہے، عالمی دن پر صدر و وزیراعظم کا پیغام

میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی، فیملی کو ہر مرحلے سے آگاہ رکھیں گے، مراد علی شاہ

عالمی سطح پر غذائی مہنگائی بڑھنے کا خدشہ، پاکستان بھی متاثر ہوگا، اسٹیٹ بینک

سہیل آفریدی کی 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کی کال، پی ٹی آئی میں اختلافات نمایاں

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات، پی پی اور پی ٹی آئی کے رابطے، کیا سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے؟

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے