نیتن یاہو حکومت اپنے ہر غلط اقدام پر یہود مخالف ہونے کا الزام لگا دیتی ہے، چیف یورپی خارجہ پالیسی

پیر 27 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپی خارجہ پالیسی کے چیف جوزف بوریل نے کہا ہے کہ نیتن یاہو حکومت اپنے ہر غلط اقدام پر یہود مخالف ہونے کا الزام لگا دیتی ہے۔

برسلز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو اور حماس رہنماؤں کے وارنٹ جاری کیے، ہمیں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے کام کا احترام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں عالمی عدالت کو کسی دھمکی کے بغیر آزادانہ فیصلہ کرنے دینا ہوگا۔

جوزف بوریل نے کہاکہ عالمی عدالت کے حکم کے باوجود اسرائیل غزہ میں فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو رفح میں فوری طور پر آپریشن روکنے کا حکم دیا ہے۔

عالمی عدالت انصاف نے جنوبی افریقا کی جانب سے رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن رکوانے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسرائیل کو حکم دیا کہ وہ عدالت کے حکم کی تکمیل کی رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرے۔

دوسری جانب یہ بھی واضح رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر نے غزہ کی جنگ میں مبینہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے سلسلے میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور حماس کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کی درخواست کی ہے۔ جس پر ناروے نے اعلان کیا ہے کہ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد جو بھی ملزم ہماری حدود میں داخل ہوگا اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp