شاہ رخ خان کی مینیجر ماہانہ کتنی تنخواہ لیتی ہیں؟

بدھ 29 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی مینیجر پوجا ددلانی کا ان کی زندگی خصوصاً 2012 کے بعد سے بڑا اہم کردار رہا ہے۔ پوجا نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ مصروفیات کو ترتیب دیتی ہیں بلکہ وہ ان کی ’ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ‘ اور آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کاروباری معاملات کی بھی نگرانی کرتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، شاہ رخ خان اپنی مینیجر پوجا ددلانی کو 60 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دیتے ہیں اور ان کی  سالانہ آمدن 7 سے 9 کروڑ روپے ہے۔ 2021ء میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ان کے اثاثہ جات کی کل مالیت کا اندازہ 40 سے 50 کروڑ روپے لگایا گیا تھا جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ مالی طور پر مستحکم اور فلم انڈسٹری کی ایک کامیاب خاتون ہیں۔

لائف اسٹائل اور اثاثہ جات

پوجا کا لائف اسٹائل ان کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔ وہ کئی لگژری کاروں کی مالک ہیں اور گزشتہ برس وہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ’فورچیون ہائیٹس‘ میں اپنی نئی رہائشگاہ میں منتقل ہوئی تھیں جس کی قیمت ایک اندازے کے مطابق 6 سے 8 کروڑ روپے کے درمیان تھی۔ انہوں نے اپنے نئے گھر کی تصاویر انسٹاگرام پر بھی شیئر کی تھیں۔

کچھ ذاتی زندگی کے بارے

پوجا ددلانی کے شوہر کا نام ہتیش گرنانی ہے جو 2008ء سے ’لسٹا جیولز‘ کے ڈائریکٹر ہیں۔ پوجا اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کے درمیان توازن برقرار رکھتی ہیں اور اپنی بیٹی رینا ددلانی کے ساتھ بھی خوب وقت گزارتی ہیں۔ ان کا اداکارہ دیا مرزا کے دوسرے شوہر ویبھو ریکھی کے ساتھ بھی اچھا فیملی ریلیشن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کے پی میں گورنر راج کا معاملہ زیرغور نہیں، عمران خان میثاق معیشت کی طرف آئیں، رانا ثنااللہ

دانت سفید کرنے کے غیر مستند علاج کیا نقصان پہنچا سکتے ہیں؟

گیس کمپنیوں نے قیمتوں میں بڑا اضافہ مانگ لیا، اوگرا میں درخواستیں جمع کروا دیں

’پاکستان آنے کے لیے ترس رہا ہوں‘، انیل کپور کی ویڈیو دوبارہ وائرل

ایک ہی بال پر چھکا بھی اور وکٹ بھی، یہ عجیب واقعہ کیسے ہوا؟

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی