شارخ خان کے پاس سگریٹ خریدنے کے پیسے نہیں ہوتے تھے، منوج باجپائی

بدھ 29 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی کا کہنا ہے کہ ان کے اور شاہ رخ خان کے پاس سگریٹ خریدنے کے پیسے نہیں ہوتے تھے۔ ایک سگریٹ خرید کر آدھی سگریٹ وہ پیتے تھے اور آدھی  شاہ رخ پیتے تھے۔

سینیئر اداکار منوج باجپائی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کےساتھ تھیٹر کے ڈراموں میں کام کیا ہے۔ یہ وہ دور تھا جب ان دونوں کے پاس سگریٹ خریدنے کے بھی پیسے نہیں ہوتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چونکہ تھیٹر میں گروپ میں سگریٹ پیتے تھے اور وہاں اکیلے سگریٹ نہیں پی سکتے کوئی نہ کوئی آپ کو کمپنی دینے موجود ہوتا  تھا لہذا اگر کسی کے پاس ایک سگریٹ ہے تو اسے چار لوگوں کے ساتھ شیئر کرنا پڑتا تھا۔

منوج باجپائی کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ خان اب بہت بڑے اسٹار بن چکے ہیں۔ شاہ رخ خان کی زندگی اب ہم سے بالکل مختلف ہوچکی ہے لیکن وہ اپنے تمام پرانے دوستوں سے رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ منوج باجپائی اور شاہ رخ خان فلم ویرزارا میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔ منوج کی آخری فلم’ بھیا جی‘ مئی 2024 میں ریلیز ہوئی تھی، بھیا جی ان کی 100ویں فلم ہے، انہوں نے 30 سالہ فلمی کیریئر میں ستیا، شول، عکس، پنجر، زبیدہ اور دل پر مت لے یار جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیئرمین  پی ٹی آئی کا مذاکرات میں ناکامی کا اعتراف، گیم اوور تو نہیں ہو گیا؟

افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی خاتون نیشنل گارڈ ہلاک، غیرقانونی تارکین وطن امریکا کیلیے خطرہ بنتے جارہے ہیں، ٹرمپ

مریم نواز کی گندم کی فصل پر مقابلہ جاتی مہم کامیاب ہوگی؟

مسلم لیگ ن کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سر فراز بگٹی کی سیاسی مشکلات میں ساتھ دینے کا اعلان

معذوری کمزوری نہیں، فوڈ پانڈا رائیڈر کی حوصلہ افزا داستان

ویڈیو

معذوری کمزوری نہیں، فوڈ پانڈا رائیڈر کی حوصلہ افزا داستان

نواز شریف کی بھرپور واپسی، پی ٹی آئی میں سہیل آفریدی کے خلاف بڑھتی ناراضی بے نقاب

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاک فوج اور فیلڈ مارشل کو ٹارگٹ کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

کالم / تجزیہ

ہر دلعزیز محمد عزیز

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے