’تُم اپنی باری کا انتظار کرو، میں تُم سے بھی شادی کرلوں گا‘ شعیب ملک کی شادی پر شارخ خان کی پرانی ویڈیو وائرل

پیر 8 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی ثنا جاوید سے دوسری شادی پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں شاہ رخ خان نے شعیب ملک کی دوسری شادی کی طرف اشارہ دیا تھا۔

بھارت کے ایک ٹی وی شو میں اسٹیج پر شاہ رخ خان کے ہمراہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک موجود ہوتے ہیں، بالی ووڈ کنگ شارخ خان کہتے ہیں کہ میں نے اسٹیج کے پیچھے شعیب ملک سے پوچھا کہ ثانیہ مرزا سے شادی کے بعد تُم نے اُن پاکستانی لڑکیوں سے کیا کہا جو تم سے شادی کی خواہشمند ہیں؟ جس پر شعیب ملک نے کہا کہ میں نے پاکستانی لڑکیوں سے کہا ہے کہ تُم اپنی باری کا انتظار کرو، میں تُم سے بھی شادی کرلوں گا۔

شعیب ملک کا جواب سُن کر ثانیہ مرزا نے پوچھا کہ کیا واقعی انہوں نے ایسا کہا؟ جس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ ہاں! شعیب نے مجھے یہی جواب دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sarah (@sarah.series)

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شارخ خان ہمیشہ سچ بولتے ہیں جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ اب تو پاکستانی اداکارہ نوال سعید بھی سامنے آ گئی ہیں، شعیب ملک پہلے ان کو پیغامات بھیجتے رہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے شعیب ملک اور انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی شادی 2010 میں ہوئی تھی، دونوں کے ہاں شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو پہلے بیٹے اذہان کی پیدائش ہوئی تھی۔

ثانیہ مرزا سے طلاق کے بعد شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کی جس کا اعلان انہوں نے رواں سال 20 جنوری کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا جس پر مداحوں کی جانب سے ان کو شدید ردعمل کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ ثنا جاوید کی بھی شعیب ملک کے ساتھ دوسری شادی ہے، اُنہوں نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم