سخت گرمی میں گاڑیوں میں کونسی اشیا نہیں رکھنی چاہییں؟

بدھ 29 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وطن عزیز پاکستان میں اس وقت گرمی کی شدید لہر جاری ہے جس میں جنوبی حصوں میں درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوچکا ہے۔

اس انتہائی گرم موسم میں جہاں انسان کے اپنی ذات کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہے وہیں حادثات سے بچنے کے لیے بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں

اس سخت گرمی میں چنانچہ اپنی گاڑیوں میں ایسی چیزیں نہ رکھیں جو فوری آگ پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہوں، ان میں ایئرفریشنرز، پرفیومز یا کوئی بھی آتشگیر سیال مادہ شامل ہے۔ان کے علاوہ لائٹر، سینیٹائزر یاالیکٹرونک اشیا مثلاً موبائل یا آئی پیڈ یا ٹیب یا پاور بینک یا ان کی بیٹری رکھنا بھی خطرناک ہوسکتا ہے۔

آج کل کی سخت گرمی میں گاڑی میں پانی کی بوتلیں، کھانے پینے کی اشیا خاص طور پر ادویات کو رکھنا اور پھر استعمال کرنا انسانی جان کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ کاسمیٹک اشیا یا میک اپ کا سامان بھی گاڑی میں رکھنے کے بعد استعمال کرنا مضر صحت ہوسکتاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp