پورے ملک کی طرح کراچی میں بھی سورچ آنکھیں دیکھا رہا ہے جیسے جیسے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے ویسے ہی سوشل میڈیا پر شہریوں کی جانب سے غلط خبریں پھیلانے کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے، سوشل میڈیا پر صارفین کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت 50ڈگری سینٹی گریٹ سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔
مزید پڑھیں
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں معطل رہنے کی وجہ سے دن کے اوقات میں گرم اور خشک ہوا کا راج رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے یکم جون کے دوران ہیٹ ویو کا خدشہ ہے، اور آئندہ 3 روز تک کراچی میں پارہ 42 سے 44 ڈگری تک جاسکتا ہے۔
آج صبح شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور 45 ڈگری محسوس ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔