درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیئر سے بنی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں
محکمہ موسمیات کے مطابق 21 تا 27 مئی گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زائد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے سے فلیش فلڈز آنے کے امکانات بڑھ جائیں گے اور گلگت بلتستان اور چترال کے علاقوں میں برفانی جھیلیں پھٹنے سے سیلاب آسکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے ضلعی انتظامیہ، مقامی تنظیموں اور مقامی آبادیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
پیشگوئی کے مطابق اس بار سیلابی ریلے بلتستان میں ستمبر تک تباہی پھیلانے کے خدشات خاص طور پر ضلع گانچھے شدید متاثر ہوگا۔ سیلابی ریلوں کے باعث ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ شدید تیز ہوگا۔
گلگت بلتستان میں مالی نقصان کے ساتھ ساتھ جانی نقصان کا بھی خدشہ ہے. اس سال گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلی سے شدید نقصانات ہونے کے بھی خطرات لاحق ہیں۔
فیلڈ کوارڈینیٹر یو اینڈ ڈی پی رشید کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقے ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان، چترال اور خیبر پختونخوا کے علاقوں کو بھی گلاف کے خطرات لاحق ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہنزہ حسن آباد اور غولکن گوجال میں گلاف کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے ابتدائی انتباہی آلات نصب کیے گئے ہیں جو سیلاب اور گلاف سے قبل واننگ دی جائے گی جس سے نقصانات میں بھی کمی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے کمیونیٹیز کو بھی تربیت مہیا کی گئی ہے۔