پاک چین نئے فضائی مال بردار روٹ کا آغاز، پہلا جہاز گوئی یانگ سے کراچی پہنچ گیا

بدھ 29 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین اور پاکستان کے درمیان نئے فضائی مال بردار روٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس روٹ کا آغاز گوئی یانگ سے مال بردار جہاز کی کراچی آمد سے ہوا۔

بدھ کوبلیٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے حکام نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان نئے فضائی مال بردار روٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، یہ روٹ چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژواورکراچی کے درمیان شروع کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق روٹ کا آغازگوئی ژوکے صدرمقام گوئی یانگ سے ایک مال بردار جہاز کی کراچی آمد سے ہوا، مال بردار طیارہ منگل کو6گھنٹے کی پرواز کے بعد مختلف سامان لے کر کراچی پہنچا ۔

حکام کے مطابق اس طیارے کے ذریعے کپڑے، الیکٹرانکس کے سامان کے علاوہ دیگراشیاء پر مبنی 6 ٹن سامان کراچی پہنچایا گیا ۔

حکام کے مطابق نیا روٹ پاکستان کو ’بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو‘ میں شامل ملک چین سےملانے والا پہلا فضائی روٹ ہے ، نئے فضائی روٹ سے گوئی یانگ کو چین کے جنوب مغرب میں مال کی تقسیم کا مرکز بنانے میں مدد ملے گی اور اس طرح اس روٹ کے ذریعے پاکستان کی معیاری تازہ مصنوعات کو کم وقت میں گوئی ژو پہنچنے میں مدد ملےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp