کراچی:گرومندر کے قریب کار پر فائرنگ، 2 سگے بھائی جاں بحق، ایک شخص زخمی

جمعرات 30 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے جمشید ٹاؤن میں گرومندر کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق، 1 شخص زخمی ہوگیا ہے۔

ایس پی جمشید ٹاؤن علینہ راجپر کے مطابق گرومندر کے قریب 4 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایک کار پر فائرنگ کی، جس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

علینہ راجپر کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوان سگے بھائی ہیں، واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگ رہا ہے، کار پر فائرنگ مبینہ طور پر دشمنی کی بنا پر کی گئی۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے پستول کی گولیوں کے 18 خول ملے ہیں، جبکہ پولیس واقعے کے محرکات کو جاننے کی کوشش کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp