عمران خان کو جیل میں کیا سہولیات میسر ہیں؟

جمعرات 30 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے صحافی مہدی حسن کو اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ قیدِ تنہائی میں ہیں تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق ان کا یہ دعویٰ درست نہیں ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم 7 کمروں کے ایک کمپلیکس میں رہ رہے ہیں۔ یہ بات درست ہے کہ ان کے پاس ایئر کنڈیشنر(اے سی) نہیں ہے لیکن ان کے پاس روم کولر ہے، وہ جب چاہیں راہداری میں گھوم پھیر سکتے ہیں۔انہیں فٹ رکھنے کے لیے بائیک مشین بھی فراہم کی گئی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق عام پاکستانیوں اور دیگر قیدیوں کے برعکس انہیں 3 وقت کا ایسا کھانا دیا جاتا ہے جو ایک خاص باورچی کے ذریعے پکوایا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو دن میں دیے جانے والے 3 مرتبہ کے ہر کھانے کا معائنہ ڈاکٹر کرتا ہے۔  سابق وزیراعظم کے کمرے میں ایک ٹی وی اور ایک ریفریجریٹر بھی ہے اور انہیں کتابیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

عمران خان کی کتنی ملاقاتیں ہوئیں؟

جیل ذرائع کے مطابق گزشتہ سال 28 ستمبر سے لے کر آج تک ان کے خاندان کے افراد نے جیل کے 20 دورے کیے، 50 قانونی ٹیم کے دورے، 50 بار میڈیا سے بات چیت، ان کی پارٹی کے اراکین کے 23 بار سیاسی دورے، قید کے بعد اپنی موجودہ اہلیہ کے ساتھ 6 مرتبہ ملاقات اور 5 بار ڈاکٹروں کا خصوصی دورہ شامل ہے، ڈاکٹر ان کا مکمل معائینہ بھی کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی، قطری وزیراعظم کا ردعمل آگیا

ناسا کی بڑی کامیابی: دمدار ستارے میں پانی کے اجزا کی دریافت

کیا ڈونلڈ ٹرمپ تیسری مدت کے لیے الیکشن لڑ سکتے ہیں؟

افغانستان سے پاکستان پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

برازیل میں پولیس آپریشن، ہلاکتوں کی تعداد 132 تک جا پہنچی

ویڈیو

پشاور میں ہسپانوی ثقافتی رقص کے جلوے

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی