پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی

جمعرات 30 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے زرمبادلہ کے سیال ذخائر میں قرضوں کی ادائیگی کے سبب کچھ کمی واقع ہوئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 24 مئی 2024ء کو 14٫315.4 ملین ڈالر تھے۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر 9,093.7 ملین ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زر مبادلہ کے خالص ذخائر 5,221.7 ملین ڈالر ہیں۔

اس طرح زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 14,315.4 ملین ڈالر  ہیں۔24  مئی 2024ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر بیرونی قرضے کی ادائیگی کی بنا پر 63 ملین ڈالر کمی سے 9,093.7 ملین ڈالر رہ گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp