فیصل واوڈا کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 5 جون کو مقرر

جمعہ 31 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا کے خلاف توہین عدالت کیس 5 جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

عدالت نے فیصل واوڈا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر سینیٹر فیصل واوڈا اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال سے تحریری جواب طلب کیا تھا۔

فیصل واوڈا کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے ججز پر تنقید کرنے پر سپریم کورٹ نے 17 مئی کو ازخود نوٹس لے لیا تھا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ازخود نوٹس کی سماعت کے اختتام پر فیصل واوڈا کے علاوہ مصطفیٰ کمال کو نوٹس جاری کیے تھے۔ بینچ کے دیگر 2 ارکان میں جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس نعیم اختر شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp