شعیب اختر پی ٹی وی کا دوبارہ حصہ بن گئے، راولپنڈی ایکسپریس کا اسلام آباد اسٹیشن پر والہانہ استقبال

جمعہ 31 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر 3 سال بعد اپنی ناراضی ختم کرکے ایک بار پھر پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کا حصہ بن گئے۔ نئے معاہدے کے تحت وہ پی ٹی وی اسپورٹس کے لیے بطور مبصر فرائض انجام دیں گے۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی دنیا بھر میں فین فالوونگ ہے اور وہ کرکٹ کے بین الاقوامی مقابلوں میں کمنٹیٹر کے فرائض سرانجام دینے کے علاوہ مختلف ٹی وی چینلز پر تجزیہ کار کی حیثیت سے بھی نظر آتے ہیں۔

شعیب اختر کی واپسی میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا خاصا کردار رہا ہے اور انہوں نے اس حوالے سے ذاتی طور بھی کافی کوششیں کی ہیں جو بالآخر رنگ لے آئیں۔

 عطا تارڑ اور مبشر توقیر نے شعیب اختر کا پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں استقبال کیا

جمعے کو شعیب اختر پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچے جہاں وزیر اطلاعات عطا تارڑاور ایم ڈی پی ٹی وی مبشر توقیر نے ان کا استقبال کیا۔

جون 2024 سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میچز پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔ ان مقابلوں کی نشریات میں شعیب اختر بطور تجزیہ کار اپنی ماہرانہ رائے دیں گے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2021 میں کرکٹ کے مقابلوں کے براہ راست شریات کے دوران ایک ناخوشگوار واقعے کے بعد وہ پی ٹی وی سے علیحدہ ہوگئے تھے۔

پی ٹی وی ہیڈکوارٹر میں ملاقات کے دوران ان کی عطا تارڑ و دیگر سے پی ٹی وی اسپورٹس کو مزید بہتر بنانے اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے تیاریوں سے متعلق گفتگو ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کیا کہا؟

ایشیا کپ: حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد مخصوص انداز میں جشن، تصاویر وائرل

اسپورٹس مین شپ نظرانداز: بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملایا

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ کلامی

ایف آئی ایچ پرو لیگ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوگا؟

ویڈیو

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

رجب بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی

ایشیا کپ میں صائم ایوب کا دلچسپ کردار، بیٹنگ پر سوالات مگر بولنگ میں دھوم

کالم / تجزیہ

بُھولی یا بھلّی

دلوں کو جوڑنے والے کرکٹرز

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ