سعودی وزارتِ حج وعمرہ نے حج ملازمین، معاونین اور خدمت گاروں کے لیے چند اہم ہدایات جاری کی ہیں تاکہ وہ بہتر طریقے سے حجاج کی خدمت کر سکیں۔
وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری ان ہدایات کا مقصد ملازمین کی حفاظت اور صحت کو یقینی بنانا ہے۔
اہم ہدایات میں ضروری حفاظتی ٹیکے لگوانا، اپنے ادارے کی طرف سے معین کردہ وردی پہننا، جاری کردہ کارڈ ساتھ رکھنا، مناسب مقدار میں پانی پینا اور حفاظتی ٹوپی پہننا شامل ہے۔
وزارت نے زور دیا ہے کہ ان ہدایات پر عمل کرکے ملازمین نا صرف اپنی بلکہ حجاج کی حفاظت بھی یقینی بنا سکتے ہیں۔