جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومتیں اب عوام کی مرضی سے بنیں گی، یہ نہیں ہوسکتا کہ عوام کے حق سے مذاق کیا جاتا رہے۔
مظفر گڑھ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ لوگوں کو حقوق دینے ہوں گے ورنہ آئین کا تقاضا پورا نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
انہوں نے کہاکہ یہ نہیں ہوسکتا کہ عوام کے حق سے مذاق کیا جاتا رہے، اب ہم نے آگے چلنا ہے، اس سفر میں جیل آئے یا قبر کا مرحلہ اس کو پورا کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور پارلیمان کو عوام کا ادارہ سمجھتے ہیں، پارلیمان میں عوام کے نمائندے ہونے چاہیئیں۔
فضل الرحمان نے کہاکہ ہم سیاسی میدان میں آپ کا مقابلہ کریں گے اور مقابلہ کرنا جانتے بھی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے 8 فروی کے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا ہے، طاقتوروں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کے پاس طاقت کا نشہ ہوگا مگر ہم اسے نہیں مانتے۔
انہوں نے کہاکہ یاد رکھنا فورتھ شیڈول سے ہمارا راستہ نہیں روکا جاسکتا، یہ جیل کے بدمعاشوں کے لیے بنا تھا لیکن علما نشانہ ہیں، ہم 7 ستمبر کو مینار پاکستان لاہور میں بڑا اجتماع منعقد کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ یہ نہیں ہوسکتا تم ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر کہتے رہو کہ عوام کی کیا حیثیت ہے۔