حکومت پنجاب اسٹامپ ڈیوٹی میں کتنا اضافہ کرنا چاہتی ہے؟

اتوار 2 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے حکومت پنجاب کو پیش کردہ تجویز کے مطابق اسٹامپ ڈیوٹی میں 2 سے 10 گنا اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹامپ ڈیوٹی میں اضافے سے پنجاب حکومت کو سالانہ 4.21 بلین روپے کی آمدن متوقع ہے۔ محکمہ ریونیو نے 100 روپے کے حلف نامے کی شرح بڑھا کر 3 سو روپے کرنے اور غیر منقولہ جائیداد کی فروخت پر اسٹامپ ڈیوٹی کو 12 سو روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔

اس کے علاوہ 5 لاکھ روپے تک کے معاہدوں کی اسٹامپ ڈیوٹی 3 سو روپے سے بڑھا کر 12 سو روپے کرنے کی تجویز ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں پنجاب حکومت نے اسٹامپ ڈیوٹی میں 10 فیصد تک اضافہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں عوام کو اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp