پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن والے اسرائیل کے خلاف تحریک کیوں نہیں چلاتے؟ حافظ نعیم الرحمان

اتوار 2 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پوری دنیا غزہ میں جنگ بندی کی بات کررہی ہے مگر امریکا اسرائیل کو اربوں روپے کی فنڈنگ کررہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن والے اسرائیل کے خلاف تحریک کیوں نہیں چلاتے۔

کراچی میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ امریکا انسانیت کا دشمن بنا ہوا ہے، اس وقت 40 ہزار کے قریب فلسطینی اسرائیل کی بمباری میں شہید ہوچکے ہیں۔ حماس نے اسرائیل کی ٹیکنالوجی کو ناکام بناکر ان کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بھی حملے کررہا ہے، دشمن ملک نے شکست دیکھ کر عورتوں اور بچوں کو بھی شہید کرنا شروع کردیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ غزہ میں مظالم کے خلاف پوری دنیا کے ممالک میں ملین مارچ ہورہے ہیں، ہمیں اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے حماس کے خلاف کارروائی کی تو اسے منہ کی کھانا پڑی، اس کے ٹینک تباہ ہوئے اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ اسرائیل کو پیغام ہے کہ شہری آبادی کو نشانہ بنایا تو تل ابیب نشانے پر ہوگا، لوگ آج وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم حماس کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اسرائیل کے خلاف لڑرہے ہیں، آج کراچی والوں نے بھی ثابت کردیا ہے کہ وہ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی کا درجہ دیدیا

سعودی ولی عہد کا تاریخی وائٹ ہاؤس دورہ: امریکا نے سعودی عرب کو F-35 طیاروں کی منظوری دے دی

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر، تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

’وفاق کے خلاف سخت مؤقف، تھانوں اور اسپتالوں پر چھاپے‘ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا پہلا مہینہ کیسا گزرا؟

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر، تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ