پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار میٹرک کا آن لائن امتحان

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام میٹرک امتحانات جاری تھے، جس میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بورڈ کا امتحانی پرچہ کاغذ اور روایتی طریقے کے بجائے آن لائن کمپیوٹر سسٹم پر منعقد کیا گیا۔

اس آن لائن سسٹم کو ریڈمارکر نامی کمپنی نے ڈیزائن کیا تھا۔ جس کی سی ای او گلِ زیبا نے وی نیوز کو بتایا کہ روایتی امتحانی طریقہ کار میں پیش آنے والے درجنوں مسائل کو یہ جدید نظام حل کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آن لائن طریقہ کار دنیا کے بہت سے ترقی یافتہ ممالک میں رائج ہے اور پاکستان میں بھی اسے اپنایا جاسکتا ہے۔

آن لائن طریقے سے ابتدا میں کتنی جگہوں پر کون کون سے امتحانات لیے گئے ہیں اور بورڈ کے امتحانات مستقبل میں کہاں کہاں آن لائن منعقد کیے جا سکتے ہیں؟ مزید جاننے کے لیے دیکھیے ہماری ویڈیو رپورٹ

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp