گلگت بلتستان کے مختلف روایتی کھیلوں میں پولو سرفہرست

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان میں مختلف روایتی کھیل کھیلے جاتے ہیں جن میں پولو سرفہرست ہے۔

خطے میں ہر سال پولو کے ٹورنامنٹ منعقد ہوتے ہیں جن میں گلگت بلتستان بھر سے پولو کی ٹیمیں شرکت کرتی ہیں۔

اس سال بھی پولو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ہنزہ، اسکردو، استور، چلاس اور غذر سمیت دیگر اضلاع سے مختلف کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

پولو کھلاڑی اپنے بچوں کی طرح گھوڑوں کی حفاظت کرتے ہیں۔

گلگت کی ٹیم ہر سال شندور پولو فیسٹیول میں شرکت کے لیے شندور جاتی ہے مگر جیت اپنے نام کرنے میں ناکام ہے۔

اس سال پولو فیسٹیول میں دیامر اے کی ٹیم بازی لے گئی اور کپ اپنے نام کرلیا۔

دیامر کی ٹیم نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ ہم پُرامید ہیں کہ اس سال شندور سے جیت کر ہی آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp